قلات: سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لے جانے والی گاڑی پر حملہ

414

بلوچستان کے علاقے قلات میں سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لے جانے والے گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں پر سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالر گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کئے جبکہ حملے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کراچی سے سیندک جارہی تھی اس کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اسطرح کی کاروائیاں زیادہ تر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرانجام دیتے ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔