فدائی ماہل بلوچ کی غائبانہ جنازہ کل گوادر میں ادا کی جائے گی

1135

فدائی ماہل بلوچ کے لواحقین کے مطابق کل 31 اگست بروزِ ہفتہ شام 4 بجے شہید ماھل بلوچ کا غائبانہ جنازہ سُربندن جی ٹی پر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے بیلہ میں 26 اگست کی رات پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بی ایل اے کی مجید بریگیڈ کی فدائی ماہل بلوچ عرف ذلان کرد نے کیمپ کے دروازے پر بارود سے بھری ایک گاڑی کو ٹکرادیا تھا جس کے بعد دیگر فدائی کیمپ میں داخل ہوگئے ۔

بی ایل اے کے مطابق بیلہ میں آپریشن ھیروف کا آغاز ماہل بلوچ کی گاڑی ٹکرانے سے ہوا۔

ماہل بلوچ کا تعلق گوادر شہرسے 25 کلومیٹر دور سربندن سے تھا۔ وہ سربندر کے مشہور ومعروف شخصیت مرحوم کہد عصاکے بیٹے کہدہ حمید عصا کی بیٹی تھیں۔