شہید ماسٹر عبدالخالق بی این ایم کے کارکن تھے، پاکستانی فوج نے ہدف بنا کر قتل کیا

293

بلوچ نیشنل موومنٹ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہے کہ شہید ماسٹر عبدالخالق بی این ایم کے کارکن تھے اور پارٹی ہدایات اور پروگرام کے تحت سماجی اور سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ پرامن اور نہتے قوم دوست سیاسی کارکن کو پاکستانی فوج نے قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹر عبدالخالق ولد دوست محمد چیری مالار آواران کے رہائشی تھے۔ پارٹی آئین کے مطابق کئی مہینے پارٹی کے دوزواہ رہنے کے بعد سال 2018 کو آپ کو باقاعدہ پارٹی کی ممبرشپ دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ بلوچ تحریک آزادی کے ایک سچے ہمدرد اور جہدکار کی حیثیت سے جہد آزادی سے وابستہ ساتھیوں کی مدد میں پیش پیش تھے۔ آپ کو پاکستانی فوج نے 13 اگست 2024 کو اس وقت نشانہ بنا کر قتل کیا جب آپ مالار میں اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ شہید عبدالخالق کی جدوجہد آزادی سے وابستگی پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلوچ تحریک آزادی کا شہید قرار دیتی ہے۔