سوئی: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

415

بلوچستان کے علاقے سوئی سے اوچ پاور پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے ربی کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی شب نامعلوم افراد نے سوئی میں سوئی گیس فیلڈ سے اوچ پاور پلانٹ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔