زامران: پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ، کیمرے تباہ

500

زامران میں پاکستانی فورسز کے کیمپ مسلح افراد کا حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں صابونی کے مقام پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملہ آوروں نے کیمپ کے قریب نصب سرویلنس کیمروں کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

پاکستانی یوم آزادی کے موقع بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز، سرکاری دفاتر اور تقاریب کے مقامات کو حملوں میں نشانہ بنانے میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

گذشتہ روز سے دارالحکومت کوئٹہ سمیت پنجگور، خضدار، خاران، گوادر، تربت، آواران کے متعدد علاقوں میں دھماکے اور مسلح حملے ہوئے ہیں۔