زامران: پاکستانی فوج کے میجر نے علاقہ مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

1205
زامران: فائل فوٹو

کیچ کے علاقہ زامران میں کٹگان زامران پاکستانی فوجی کیمپ کے میجر نے اھلیان زامران کو اپنے ہاں بلاکر دھمکی دی ہے کہ علاقہ مکین یہاں سے فوراً نقل مکانی کرکے یہ علاقہ خالی کریں کیوں کہ فورسز کو علاقہ مکینوں پر یقین نہیں ہے کہیں سرمچاروں کی فورسز پر حملے کروانے میں مدد نہ کریں ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ میجر نے معززین کو بات کرنے کا موقع تک نہیں دیا اور دھمکی آمیز لہجے میں لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میجر نے اھلیان زامران کو ترک وطن کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہا کہ اگر زامران خالی نہیں کریں گے تو میں سختی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا۔

علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ میجر کی جگہ آرمی چیف وزیر اعلی یا کوئی وزیر اعظم بھی آکر دھمکی دے کہ وہ اپنا علاقہ خالی کرکے چلے جائیں تو وہ آخری دم تک اپنا علاقہ نہیں چھوڑیں گے، چاہے انھیں جبری لاپتہ یا جعلی مقابلوں میں مارا جائے جیسے میجر ببانگ دل کہہ رہے ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز بندوق کے زور پر غیر قانونی جس طرح اور لوگوں کو اغوا کرتے اور مارتے ہیں انھیں قبول ہے مگر ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔

انھوں نے انسان دوست پارٹی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ نہتے معصوم شہریوں کو بے گھر ہونے سے بچانے کیلے آواز اٹھائیں۔