ریحان کی قربانی نے جنگ آزادی کو ایک نئی جہت دی ۔ خلیل بلوچ

249

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے فدائی ریحان اسلم بلوچ کی چھٹی برسی کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریحان کی قربانی نے جنگ آزادی کو ایک نئی جہت دی ہے اور بلوچ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچ تحریک آزادی کے مقصد کی طرف بتدریج آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ شہداء کے راستے پر چلتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کی تحریک کو مضبوط کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

خیال رہے گیارہ اگست 2018 کو بی ایل اے مجید برگیڈ کے رکن ریحان اسلم نے دالبندین کے مقام پر چینی انجینئروں کے قافلے میں شامل بس پر فدائی حملہ کیا تھا۔

ریحان اسلم کے فدائی حملے کے بعد بلوچ تحریک پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس کاروائی نے بلوچ تحریک میں نئے راہ کا تعین کیا۔

واضح رہے کہ بی ایل اے مجید برگیڈ کی پہلی کاروائی دوہزار گیارہ میں ہوا تھا جس کے بعد طویل خاموشی کے بعد دوہزار اٹھارہ کو ریحان اسلم کی کاروائی کے بعد بی ایل اے کے فدائی یونٹس مجید برگیڈ کے کارروائیوں میں ایک دم اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مجید برگیڈ کی کاروائیوں میں اضافے کی وجہ تجزیہ نگار ریحان بلوچ کے تاریخی فیصلے کو قرار دیتے ہیں جس نے بلوچ نوجوانوں کے اندر نئے جذبے جنم دیئے ہیں۔