روالپنڈی: آپریشن ھیروف کے دوران ہلاک پاکستان آرمی کے کیپٹن کا نماز جنازہ ادا

1108

بلوچ لبریشن آرمی کی آپریشن ھیروف کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن محمد علی قریشی سمیت چار اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان میں ہلاک ہونے والوں کو ان کے آبائی علاقوں سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کیپٹن محمد علی قریشی کو لاہور میں جبکہ نائیک عطااللہ کو ضلع مردان سپاہی محمد سلیم کو میانوالی اور سپاہی محمد بشیر کو ملتان میں سپردخاک کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ دنوں چھبیس اور پچیس اگست کے درمیانی شب بلوچستان بھر میں آپریشن ھیروف کا آغاز کردیا تھا، تنظیم کے مطابق اس آپریشن کے تحت انکے سرمچاروں میں بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ متعدد مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے کئے ہیں-

بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ھیروف کے مرکزی حملے میں بلوچستان کے ضلع بیلہ میں پاکستانی فورسز کے ایک مرکزی کیمپ کو فدائین حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد کئی گھنٹوں تک فوجی کیمپ بلوچ سرمچاروں کے کنٹرول میں رہا۔

بی ایل اے کے مطابق آپریشن ھیروف کے دوران دشمن فوج کے بیلہ کیمپ کو بی ایل اے کی مجید بریگیڈ بیس گھنٹوں تک اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے 68 دشمن اہلکار ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بی ایل اے کے یونٹ فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس 62 فوجی اہلکار ہلاک کرتے ہوئے بارہ گھنٹوں تک بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں رکھا۔ مجموعی طور پر 130 دشمن اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے گئے