دالبندین میں قتل افغان شہریوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے

366

‏پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پانچ افغان شہریوں کی میتیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی ہیں جن کو ⁧‫بلوچستان کے علاقے دالبندین‬⁩ میں نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد بجلی کے کھمبوں سے باندھ لیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ افراد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ⁧‫بلوچی‬⁩ اور پشتو‬⁩ زبان میں مغربی بلوچستان میں سرگرم تنظیم جیش العدل کے رہنما مراد نوتیزی عرف طارق کے قتل کا اعتراف کررہے تھے۔

افغان سفارت خانے نے کہا کہ کوئٹہ میں افغان قونصل خانے کی کوششوں سے میتیں ڈیورنڈ لائن سپین بولدک میں رشتہ داروں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔