خفیہ ادارے، صوبائی اسمبلی کے ممبران شہداء بلوچ راجی مچی کے خاندان کو ایف آئی آر کرنے کے معاملے میں ہراساں کر رہے ہیں۔ بی وائی سی

133

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہاکہ ہم ریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد صوبائی اسمبلی کے ممبران کو واضح کرتے ہیں کہ اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آئیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جس طرح ریاست بلوچستان میں بربریت اور مظالم کی بدترین مثال قائم کر رہی ہے، بہت جلد اس جبر اور مظالم کے خلاف عوامی صبر جواب دے گا اور اس بربریت اور ظلم کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور اس ظلم و جبر پر مبنی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نام نہاد صوبائی اسمبلی کے ممبران پر بھی واضح کرتے ہیں کہ جس طرح ایک سیٹ اور کچھ مراعات کے لیے آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی ہی عوام پر مظالم اور جبر کی حمایت کر رہے ہیں، اس سماجی جرم کے نتیجے میں آپ کو بھی اس سماجی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔