خضدار اور حب 9 لاشیں برآمد: چار کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی

780

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے انتظامیہ کو 9 لاشیں ملنے کی اطلاعات ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف مقامات سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں برآمد کرکے خضدار سول اسپتال لایا گیا ہے-

خضدار سے اطلاعات کے مطابق لاشوں میں سے پانچ کی شناخت فیاض جتک، سعید غلامانی، سعید میرا جی، اور نثار احمد کے ناموں سے ہوئی ہیں جو گذشتہ ماہ مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں حراست بعد جبری لاپتہ تھیں-

ادھر بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں پیرکس صالح شیخ گوٹھ کے قریب سے انتظامیہ کو چار افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جنھیں تازہ زمین میں دفن کیا گیا تھا-

ڈی ایس پی پولیس حب امام بخش بلوچ کے مطابق لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کرکے شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا-