خاران: پہلی مرتبہ پولیو کیس سامنے آگیا

155

بلوچستان کے ضلع خاران سے پہلی مرتبہ پولیو کا کیس رپورٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خاران کی رہائشی دو سالہ بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی،معذوری کے باعث بچی کے ٹیسٹ سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے۔جس میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے 8 ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ 12 واں کیس ہے۔

پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو پولیو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، جو بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، وائرس اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور فالج یا موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اس وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن ویکسینیشن سب سے مؤثر تحفظ ہے، ہر امیونائزیشن وائرس کے خلاف بچے کے دفاع کو بڑھاتی ہے، بار بار لگائی جانے والی ویکسین نے دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی حفاظت کی ہے، جس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ تقریباً تمام ممالک پولیو سے پاک ہو گئے ہیں۔