خاران: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ

216

خاران کے علاقے لتاڑ کے قریب قائم ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے راکٹ حملے کے اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے جنوب میں واقع شیروزئی اور لتاڑ کے درمیان قائم ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔تاہم مزکورہ علاقے اور گرد نواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں متحرک اور پاکستانی فورسز پر حملے کرتے آرہے ہیں ۔