خاران: پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

284

ہفتے کے روز خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لےکر لاپتہ کردیا ہے ۔

لواحقین کے مطابق شہزاد ملازی ولد محبوب ملازی کو آج صبح فورسز نے گدان ہوٹل خاران سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

انہوں نے نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے،

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔

بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے واقعات کو اجتماعی سزا قرار دیا جاچکا ہے۔ ان کے مطابق لاپتہ شخص کے ساتھ اس کے پورے خاندان کو اذیت دی جاتی ہے۔

مختلف اوقات میں عالمی اور علاقائی انسانی حقوق کے تنظیموں کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے تاہم اس نوعیت کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔