شہزاد احمد کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا ہے، منظرعام پر لاکر بازیاب کیا جائے – لواحقین
تفصیلات کے مطابق خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے شہزاد احمد ولد محبوب ملازی کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کی جانب سے خاران شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا-
مظاہرین نے خاران چیف چوک سے ریلی نکالی اور مختلف شاہراؤں پر گشت کی، اس دؤران ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھیں-
خاران مظاہرین کا کہنا تھا رواں مہینے 17 اگست پاکستانی فورسز نے نوجوان شہزاد احمد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھیں کئی دن گزر جانے کے باوجود انھیں منظرعام پر نہیں لایا جارہا شہزاد احمد سمیت لاپتہ افراد کو منظرعام پر لاکر بازیاب کیا جائے-
مظاہرین نے ضلعی حکام اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شہزاد احمد پر کوئی جرم عائد ہوتی ہے تو اسے منظرعام پر لاکر عدالتوں میں پیش کرے-
خاران مظاہرین کا مزید کہنا تھا دو ہفتے گزر گئے شہزاد احمد کے بارے لواحقین کو کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جارہی اگر شہزاد احمد بازیاب نہیں ہوتے تو لواحقین کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کرینگے اور اسکی ذمہ داری ضلع انتظامیہ اور حکام پر عائد ہوگی-
اس دؤران مظاہرین نے خاران سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے نعرہ لگائے اور بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-