خاران: دشمن فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

248

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے دس اگست کی شام پانچ بجے خاران کے علاقے لتاڑ اور شیروزئی کے درمیان قائم دشمن پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نام نہاد دشمن کی چودہ اگست کی تقریبات سے دور رہیں، بلوچستان ایک مقبوضہ ملک ہے جس پر پاکستان کا قبضہ ہے۔ اس لیے یہاں دشمن کو اپنی نام نہاد آزادی کی تقریبات منانے کا حق نہیں ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی کہ دشمن اوراس کے مقامی آلہ کار یہاں اپنی نام نہاد آزادی کا جشن منائیں۔ ایسی تقریبات سرمچاروں کے ترجیحی اہداف میں شامل ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ سرمچار اور بلوچ قومی آزادی کی تحریک کو بلوچ عوام کی مکمل مدد اور تائید حاصل ہے، جو تحریک کو مظبوط بنیاد فراہم کررہی ہے، اور کوئی بھی باشعور بلوچ قابض پاکستان کے نام نہاد یوم آزادی کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی ان تقریبات میں شرکت کرنا چاہتا ہے لیکن قابض پاکستانی فوج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو زبردستی گھروں سے نکال کر چودہ اگست کی پروگراموں میں شرکت کے لیے لے جاتے ہیں تاکہ انھیں اپنی تقریبات میں انسانی ڈھال کی طور پراستعمال کرکے بلوچ سرمچاروں کے حملے سے خود کو محفوظ کرسکیں۔لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا پاکستانی فوج کی بلوچ سرمچاروں کے خلاف واضح شکست ہے۔