خاران اور پنجگور میں دھماکے

268

خاران میں چودہ اگست کی مناسبت سے جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے دوان دھماکہ ہوا ہے۔

شہید نواب اکبر بگٹی فٹبال گراؤنڈ میں جاری ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ جاری تھا کہ زور دار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل پہ نصب تھے تاہم واقعہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ قلم چوک پہ واقع پاکستانی فوج ایف سی کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

تاہم دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔