حب سے برآمد ہونے والی لاش ایک ہے- پولیس

320

برآمد ہونے والی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے- انتظامیہ

پیرکس سے ملنے والی لاش کے معاملے پر ڈی ایس پی حب امام بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیرکس میں ملنے والی لاش ایک تھی جو کہ بارشوں کے پانی میں بہا کے باعث مٹی میں دھنس گیا تھا۔

آج پولیس کو اطلاع ملی تو لاش کو نکال لیا گیا ہے جو کہ ابتدائی طور پہ منشیات کے عادی شخص کا لگ رہا ہے۔

لاش کے قریب کچھ کپڑوں کی گھٹریاں ملی ہیں جنہیں اہلکار ابتدائی طور پہ لاشیں سمجھے تھے جس کے باعث محسوس ہوا کے لاش ایک سے زائد ہیں-

پیرکس سے ملنے والی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد سردخانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔