جرمنی: چاقو حملے میں تین افراد ہلاک، چار زخمی

113
فائل فوٹو

جرمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند چاقو سے حملے کرکے کم سے کم تین افراد کو ہلاک اور 4 دیگر کو زخمی کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے شب پیش آیا، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

چاقو زنی ایک مارکیٹ میں کی گئی جہاں اسٹیج پر موسیقی جاری تھی۔

ڈیڑھ لاکھ آبادی پر مشتمل یہ چھوٹا شہر زولنگن کولون اور ڈوزلڈورف کے قریب واقع ہے۔

اس شہر کی 650 ویں سالگرہ کی مناسبت یہ میلہ اتوار تک جاری رہنا تھا تاہم چاقو زنی کے واقعہ کے بعد علاقے کو خالی کرالیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔