بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ اور زامران میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کی رسد اور عسکری کمپنی کے مشینری کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے شاہ آپ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو راشن سمیت قبضے میں لے لیا۔ سرمچاروں نے ڈرائیور کو تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہاکہ قابض فوج سرمچاروں کے حملوں کے باعث سیول گاڑیوں کو اپنی رسد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں قابض فوج کو رسد پہنچانے والے افراد اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔
مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب زامران میں قابض پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو تباہ کردیا۔
ترجمان نے کہاکہ لد کے مقام پر قابض فوج کے کیمپ کے قریب سرمچاروں نے عسکری کمپنی کی مشینری کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے میں تباہ کردیا۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔