تربت: پاکستانی فورسز پر حملہ

325

کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم فورسز کی چوکی اور فورسز گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاعات ہیں ، تاہم حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔جبکہ حملے کے بعد فورسز اہلکاروں نے شدید فائرنگ کی ہے ۔