تربت میں تیسرا حملہ، فورسز چوکی کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا

573
فائل فوٹو

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اتوار کی شب پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ حملہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق تربت شہر میں آج رات یہ تیسرا حملہ ایئر پورٹ روڈ پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر کیا گیا ہے۔ جس کی آواز دور دور تک سنائی گئی ۔ واقعہ کے بعد فورسز کی نقل و حرکت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تربت میں مسلح افراد نے فورسز چوکی اور سرویلنس کیمروں کو حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔

جبکہ ایک اور حملے میں رات نو بجے تربت میں تعلیمی چوک پر قائم فورسز چوکی کو مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔

اسی طرح کوئٹہ میں پولیس اور خضدار میں فرنٹیئر کور اہلکاروں کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔