تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

330

تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آپسر مہرے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ جسکی شناخت عابد ولد وشدل سکنہ آپسر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ پنکچر کی دکان پر کام کرتے تھا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔