تربت: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

337

بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ تربت کےعلاقے آپسر کے مقام پر گذشتہ شب پیش آیا ہے، ہلاک ہونے شخص کی شناخت امتیاز ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خلیل ولد عبدالمجید ساکنان آپسر تربت زخمی ہوا ہے۔

واقعہ کے بعد لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔