تربت: قومی مجرم نصیر ولد پیر محمد کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

429

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پندرہ اگست کو کیچ کے مرکزی شہر تربت، سنگانی سر میں قابض پاکستان کی ملٹری انٹیلجنس کے آلہ کار نصیر احمد ولد پیر محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ مزکورہ قومی مجرم پچھلے چھ سالوں سے ایم آئی کے احمد نامی آفیسر کے لئے کام کر رہا تھا اور پچھلے دو تین سالوں سے بہت زیادہ سرگرم تھا۔ 

انہوں نے کہاکہ شہید یحیٰ عرف سکے اور شہید شعیب عرف ودار کی شہادت، بالاچ بلوچ کی جبری گمشدگی اور شہادت اور شہرک میں ہمارے دو ساتھیوں پر حملے میں بھی ملوث تھا۔۔

ترجمان نے کہاکہ مزکورہ قومی مجرم پاکستانی فوج و ایجنسیوں کیلئے مخبری، سہولت کاری کرتا تھا، سرمچاروں کو شہید کروانے سمیت تمام عسکری کارروائیوں میں فوج کا مددگار تھا اور دیگر سماجی برائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی آلہ کار نصیر احمد شہرک، کِکِن، کیساک، تربت اور بلیدہ کے کئی علاقوں میں نوجوان کو جبری لاپتہ کروانے، بلیک میلنگ، دھمکی اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو تحریک مخالفت کام کرنے پر مجبور کرتا رہا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ مذکورہ ریاستی آلہ کار نہ صرف نوجوانوں کو بلکہ بلوچ خواتین کو بھی تنگ اور بلیک میل کرکے تحریک کے خلاف مخبری کرنے پر مجبور کرنے میں ملوث رہا ہے اس کے گروہ میں کئی ارکان کام کررہے ہیں جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید کہاکہ بی ایل ایف کی خفیہ ٹیم اور سرمچاروں نے ریاستی آلہ کار کے قبضہ سے کئی افراد کے دستاویزات ( شناختی کارڈ) برآمد کرلئے ہیں جو نصیر احمد کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں اور موقعہ دیتے ہیں کہ تنظیم و تحریک مخالف سرگرمیوں سے باز آئیں ورنہ اپنے انجام اور سزا کیلئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہاکہ قوم سے غداری کے مرتکب افراد کی موت عبرت ناک ہوتی ہے جس پر اس کی آنے والی کئی نسلوں کو بھی شرمندگی کا سامنا رہے گا۔ بلوچ قوم کے ہرفرد پر واجب ہے کہ وہ ہرممکن طریقے سے بلوچ قومی تحریک کا ساتھ دیں اگر کوئی تحریک کا ساتھ نہیں دے سکتا تو کم از کم دشمن کا آلہ کار بن کر اپنا مستقبل تاریک نہ کریں۔ بی ایل ایف واضح کرتی ہے کہ قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آخر میں کہاکہ بی ایل ایف ریاستی آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ریاست اور ریاستی آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔