تربت: فوج کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

342

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سولہ اگست کی رات آٹھ بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت سنگانی سر میں سائن بورڈ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس سے دشمن کو نقصان پہنچا۔ حملے کے وقت دشمن کا ایک اہلکار چوکی کے اندر موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف بلوچستان میں پاکستانی بربریت کا جواب مسلح جدوجہد کے ذریعے دے رہی ہے اور بی ایل ایف کا ہر مستند حملہ دشمن کو جانی و مالی نقصان سے دو چار کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک دشمن پر حملے جاری رہیں گے۔