تربت: جبری گمشدگی بعد بازیاب نوجوان فائرنگ کے واقعے میں زخمی

295

ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہونے والا نوجوان زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آپسر مہرے ہوٹل کے قریب گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عابد ولد وشدل سکنہ آپسر کے نام سے ہوئی جو پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان کو 2023 میں پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا جو دس مہینے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق حکومتی حمایت یافتئ گروہ سے بتایا جاتا ہے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ دو مہینوں میں کیچ سے یہ تیسرا واقعہ ہے کہ جبری گمشدگی کے بعد بازیاب افراد یا سماجی حوالے سے سرگرم نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔