بلیدہ: پاکستانی فورسز نے 3 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا

192

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ولید حمید، نذیر اُمید ، اور حنیف ولد اُمید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر جلد ازجلد انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا تو ہم سخت احتجاج کرینگے ۔

خیال رہے کہ آج بلیدہ سے چار جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ اس سے قبل نصرم نامی شخص کے جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

نصرم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نصرم پیربخش ایک مہینہ پہلے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوا ہے اور وہ تشدد کی وجہ سے سخت بیمار ہے دوسری جانب انکے بھائی حمید اور بھتیجے صغیر کی تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ایسے میں انھیں جبری لاپتہ کرنا جیتے جی مارنے کے مترادف ہے ۔