بلیدہ سے چار جبری لاپتہ افراد بازیاب

366

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے گلی اور میناز سے رواں مہینے کے پہلے ہفتے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے چار افراد منگل کی شام کو بازیاب ہوکر اپنے گھروں پر پہنچ گئے ہیں۔

میناز بلیدہ کے رہائشی ماہد ولد امید اور گلی کے رہائشی ولید ولد حمید، حنیف ولد امید اور نذیر ولد امید کے بازیابی کی تصدیق لواحقین نے کردی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نشانہ بننے والے چند افراد بازیاب ہوئے ہیں تو وہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید جبری گمشدگیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوتے ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دن جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے۔