بلیدہ : ایف سی چوکی پر حملہ

409

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فورسز پر حملہ ہوا ہے۔

ایف سی چوکی پر حملہ بلیدہ کے علاقے سوراپ کے مقام پر ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران دیر تک زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

تاہم نقصانات اور حملے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔