بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کاروان مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پہنچے گی

350

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گوادر دھرنا اختتام پذیر، قافلہ مختلف علاقوں میں قیام کے بعد کوئٹہ پہنچے گی۔-

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد گوادر جلسہ و بعد ازاں دھرنے میں بدلنے والی اجتماع کا گذشتہ روز حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تنظیم نے گوادر میں دھرنے کا اختتام کرتے ہوئے آج تربت کی کی جانب روانہ ہوگئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بلوچ راجی مچی کا قافلہ گوادر سے قافلوں کی شکل میں نکل کر مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچے گی۔ قافلہ مختلف علاقوں میں قیام کے دوران راجی مچی کے شہداء کے یاد میں دیوان کا انعقاد کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق 10 اگست کو کاروان صبح سویرے تربت سے گریشہ کے لیے روانہ ہوگا۔ گریشہ میں شام کو شہدائے راجی مچی کی یاد میں دیوان ہوگا۔ ‏10 اگست کی رات کو کاروان گریشہ سے سوراب جائے گا۔ ‏11 اگست کو کاروان سوراب سے نوشکی کے لیے روانہ ہوگا۔ نوشکی میں شہدائے بلوچ راجی مچی کے لیے دیوان منعقد کیا جائے گا اور ‏12 اگست کو بلوچ راجی مچی کا کاروان نوشکی سے شال کے لیے روانہ ہوگا۔ شال میں شہدائے راجی مچی کے لیے دیوان ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات ہونے کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دو ہفتوں تک جاری رہنے والے گوادر میں اپنے مرکزی دھرنے کا اختتام کردیا تھا جبکہ اس وقت نوشکی، کوئٹہ، تربت سمیت دیگر علاقوں میں دھرنے کے شرکاء موجود ہیں اور گوادر سے آنے والے قیادت کا انتظار کررہے ہیں-