بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

646

الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔الیکشن ٹربیونل نے گزگ اور جوہان (قلات) کے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا ۔

 واضح رہے کہ ضیالانگو کے خلاف میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔ سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے کی تھی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی تھی۔

ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیاگیا۔