بلوچستان: چار افراد کی لاشیں برآمد

416

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے دشت سپیز نڈ میں بھٹے کے قریب سے چار افراد کی لاشیں برآمدگی کرلی گئی ہے جس کی شناخت 22سالہ جواد علی ولد محمدگل سکنہ اوستہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

کوئٹہ اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے-

ادھر بلوچستان کے ضلع نصیر آباد علاقے مانجھو شوری سے مقامی انتظامیہ کو تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں جنھیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

نصیر آباد ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ واقعات کے محرکات کے بارے مزید تفصیلات آنا باقی ہے-