بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ چین

888

چینی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے-

تفصیلات کے مطابق چین نے گذشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں چین نے بلوچستان میں بلوچ مسلح تنظیموں کے خلاف کاروائیوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

واضح رہے کہ آج ہی پاکستانی وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کے اجلاس کے دوران بلوچستان میں آپریشن کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان حکومت کا اعلی وفد بھی اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں-