بلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق

170

بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی شہر میں ذاتی ربخش پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی چچازاد بھائی کو قتل کردیا ہے، مقتول نے چند سال پہلے اپنے چچازاد بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا-

فائرنگ کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے-

دوسری جانب دکی کے علا قے انمبار ندی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے عبدالقادر ناصر نا می لاش کی لاش ندی سے نکال لی گئی، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش لورالائی روانہ کردی گئی ہے-

لیویز ذرائع کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالقادر ناصر گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھی جہاں آج انکی لاش برآمد ہوئی ہے-

مزید برآں شاہرگ کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے حضرت علی ولد حاجی سمت اللہ قوم کاکڑ سکنہ توبہ اچکزئی جاںبحق ہوگیا-

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے-