بلوچستان حملوں کے خلاف پنجاب میں منصوبہ بندی کے تحت احتجاج کروایا گیا- عمران خان

453

سابق پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ صوبائی تعصب کو ہوا دے رہے ہیں-

‎اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو سیاسی جماعتیں اکٹھا کرسکتی ہیں فوج نہیں اگر ایسا ہوتا تو مشرقی پاکستان نہ ٹوٹتا-

ٹی ٹی پی دہشت گرد ی کچے کی دہشت گردی، بلوچستان میں حالیہ حملے اور بڑھتے جرائم میں کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا، اور دوسری جانب خفیہ اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں صوبائیت کا بہت بڑا خطرہ ہے، بلوچستان ہونے والے حالیہ پرتشدد حملوں کے خلاف پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے منصوبہ بندی کے تحت کے پنجاب میں احتجاج کروایا-

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے جو اس وقت حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں وگرنہ حالات مزید بگاڑ کے طرف جائینگے-