بلوچستان: جبری لاپتہ دو افراد بازیاب

650

پنجگور اور گوادر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو افراد بازیاب ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا نوجوان نصیب اللہ ولد نزید حسین زئی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

نصیب اللہ بلوچ کا بنیادی تعلق خاران سے ہے اور گوادر میں دکان چلاتے ہیں، فورسز نے انھیں انکے دکان سے جبری لاپتہ کردیا تھا-

دوسری جانب 25 اگست کو پنجگور کے علاقے تار آفس چتکان میں اللہ نذر ولد خدا نذر نامی نوجوان کو موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر دکان سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے تھیں-

مذکورہ نوجوان کی بازیابی کے لئے انکے لواحقین کی جانب سے سی پیک روٹ پر مسلسلہ دھرنا بھی دیا گیا تھا جو آج بازیاب ہوگئے ہیں-