بارکھان: لیویز پر حملہ، حملہ آور اسلحہ اور سرکاری کاغذات اپنے ساتھ لے گئے

340

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں چودہ اگست کی تیاریوں میں مصروف لیویز اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے

تفصیلات کے مطابق بارکھان لیویز فورس کی گاڑی پر حملے سے گاڑی کی شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

حملے کے بعد نامعلوم افراد فورسز کا اسلحہ اور اہم سرکاری کاغذات اٹھا کر فرار ہوگئے ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق لیویز اہلکار 14 اگست کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم گذشتہ دنوں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے اتحاد براس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چودہ اگست کی تقریبات ہمارے نشانے پر ہوں گے۔