بارکھان ایف سی کرنل کے ہاتھوں لاپتہ صحافی احتجاج کے بعد بازیاب

205

بارکھان سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے ایک صحافی کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا-

‎بلوچستان کے ضلع بارکھان سے گذشتہ روز لاپتا ہونے والے مقامی صحافی حیات کھیتران بازیاب ہوکر کوہلو پریس کلب پہنچ گئے۔

‎صحافی کے بھائی حفیظ اللہ کھیتران کا بتانا ہے کہ ایک ٹی وی چینل سے وابستہ حیات کھیتران گزشتہ روز ایف سی کرنل کی جانب سے پاکستانی فورسز کے کیمپ میں طلب کرنے بعد لاپتہ ہوگئے تھے تاہم اب وہ کوہلو پریس کلب میں ہیں۔

‎حیات کھیتران کی بازیابی کے لیےآج بارکھان کےشہررکھنی میں مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں مقامی صحافیوں نے شرکت کی تھی۔

‎اس دؤران شرکا نے حیات کھیتران کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔