بارکھان: ایف سی کرنل کے ہاتھوں صحافی لاپتہ

331

بارکھان سے پاکستانی فورسز نے صحافی کو لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے صحافی حیات خان کھیتران کو پاکستانی فورسز کے ایک کرنل کی ہدایت پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے-

صحافی کے اہلخانہ کے مطابق حیات خان کھیتران کو ایف سی کوہلو 86 ونگ کے کرنل بابر خلیل نے اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس کے بعد سے ہمارا حیات خان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا-

صحافی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف سی کرنل نے صحافی کو لاپتہ کردیا ہے اور خاندان انکی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے-

صحافی حیات خان کھیتران کے اہلخانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام اور صحافی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات خان کی باحفاظت بازیابی میں انکی مدد کریں اور اگر حکومت اس امر خاموش رہی تو واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرینگے-