امیر بخش بلوچ کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے پر مہم چلائی جائے گی ۔ بلوچ وائس فار جسٹس

235

بلوچ وائس فار جسٹس کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ وائس فار جسٹس امیر بخش بلوچ کے خاندان کے ساتھ مل کر ان کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے ایکس پر 4 اگست کو شام 8 بجے رات 11 بجے تک مہم چلائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ امیر بخش بلوچ کو 10 سال قبل 4 اگست 2014 کو کلانچ سے فورسز نے جبری اغوا کیا تھا، وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

بیان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکنان، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے درخواست ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہوکر امیر بخش بلوچ کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔