آپریشن ھیروف کے تحت ناکہ بندیوں میں ابتک 62 فوجی اہلکار ہلاک کئے جاچکے ہیں- بی ایل اے

1193

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کی طرف سے بلوچستان بھر میں شروع کیئے گئے آپریشن ھیروف کے تحت ناکہ بندیوں کے دوران ابتک 62 فوجی اہلکار ہلاک اور دو گرفتار کیئے جاچکے ہیں۔ مذکورہ مارے گئے فوجی اہلکاروں کی اکثریت سادہ لباس میں مسافر بسوں میں اپنے کیمپوں کی طرف سفر کررہی تھی، جنہیں شناخت کے بعد سرمچاروں نے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں شروع کیئے گئے آپریشن ھیروف کے تحت بی ایل اے کی مجید بریگیڈ نے قابض فوج کی بیلہ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے ابتک 24 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے کیمپ کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جمایا ہوا ہے جبکہ بی ایل اے کے فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس یونٹ، بلوچستان بھر میں تمام شاہراہوں پر ناکہ بندی اور فوج پر حملوں میں ابتک 62 اہلکار ہلاک کرچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ناکہ بندیاں، گوادر-جیونی کوسٹل ہائی وے، ہوت آباد کے علاقے میں مند -تربت شاہراہ، تگران میں عبدوئی شاہراہ، تربت-ہیرونک سی پیک شاہراہ، کوئٹہ-تفتان شاہراہ، نوشکی-خاران شاہراہ، مستونگ-کھڈکوچہ شاہراہ، قلات-کراچی شاہراہ، بولان اور کوہ سلیمان میں مرکزی شاہراہ، بالگتر-پنجگور شاہراہ، سبی-مٹھڑی شاہراہ پر لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران مند-تربت روڈ پر ھوت آباد کے علاقے میں دشمن فوج کے ایک قافلے کو بلوچ سرمچاروں نے حملے میں نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور حملے میں قلات میں گراڑی کے مقام پر بلوچ سرمچاروں نے ٹول پلازہ پر قبضہ کرکے موجود اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، جنہیں چھڑانے کیلئے آنے والے دشمن کے فوجی قافلے پر پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے حملہ کرکے کم از کم 15 اہلکار ہلاک کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ بولان میں بلوچ سرمچاروں نے ناکہ بندی کے دوران ایف سی کے ایک قافلے پر حملہ کرکے 16 ایف سی اہلکار ہلاک کردیئے اور انکا اسلحہ ضبط کرلیا گیا۔ اس دوران پانچ لیویز اہلکار گرفتار کیئے گئے، لیکن انہیں بلوچ ہونے کے ناطے وارننگ دیکر رہا کردیا گیا۔ جبکہ اسی دوران بولان سے گذرنے والی ریلوے پٹڑی کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران تربت شہر میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے گشت جاری رکھی اور ڈی بلوچ کے مقام پر ایک سروائیلنس ڈرون کو فائرنگ کرکے مار گرادیا۔

انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں تقریبا 20 پولیس و لیویز اہلکار اور دو فوجی اہلکار سرمچاروں نے گرفتار کرلیئے ہیں۔ جو تاحال بی ایل اے کے زیر حراست ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دریں اثناء بی ایل اے کی مجید بریگیڈ کی دشمن فوج کی بیلہ کیمپ کے ایک حصے پر پانچ گھنٹے گذرنے کے بعد بھی قبضہ جاری ہے۔ جسکے دوران ابتک 24 دشمن اہلکار ہلاک کیئے جاچکے ہیں۔ جسکی تازہ ترین تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔