بلوچستان کے ضلع قلات میں بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف کے دوران فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دس اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق حکام نے کردی۔
ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائی وے اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے۔ جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ کل رات بلوچ لبریشن آرمی نے اعلان کیا تھا کہ بی ایل اے نے بلوچستان بھر میں آپریشن ھیروپ کا آغاز کیا ہے۔ جس کے بعد بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں کو بلاک کرکے چیکنگ شروع کردی، جبکہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا جو تاہنوز جاری ہے۔
جبکہ تنظیم نے بیلہ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کا کنٹرول حاصل کیا ہے اس حملے میں بی ایل اے مجید برگیڈ کے “فدائین” حصہ لے رہے ہیں۔