آپریشن ھیروف: دھماکوں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری

1803

رات گئے شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بد دستور جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ میں رات گئے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ میں داخل ہوگئے، جہاں جھڑپوں اور بم دھماکوں کا ایک شدید سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے-

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کہ مجید بریگیڈ کے متعدد ساتھی اس وقت پاکستانی فورسز کے کیمپ میں داخل ہوکر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے-

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل چینل ہکل پر بیلہ کیمپ میں داخل ہونے والے اور پاکستانی فورسز سے دو بدو جھڑپوں میں مصروف اپنے ساتھیوں کے متعدد ویڈیوز بھی جاری کردئے ہیں-

دوسری جانب شہر میں جھڑپوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بیلہ جانے والے مختلف راستوں پر پاکستانی فورسز کی بھاری تعداد تعینات کردی ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کی گشت بھی جاری ہے-

مزید برآں ضلعی انتظامیہ کی حکم پر بیلہ اور اوتھل کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے-