آپریشن ھیروف: دشمن کا بیلہ کیمپ 18 گھنٹوں سے مجید بریگیڈ کے زیر کنٹرول ہے – بی ایل اے

451

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ فدائی آپریشن “ھیروف” کے تحت بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ قابض پاکستانی فوج کے بیلہ کیمپ پر حملہ کرکے ابتک کیمپ پر 18 گھنٹوں سے اپنا کنٹرول جمائے رکھنے میں کامیاب ہیں اور دشمن سے مقابلہ جاری ہے۔ ابتک دشمن کے 64 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے جاچکے ہیں، جبکہ چار بلوچ فدائین شہادت کا رتبہ حاصل کرچکے ہیں۔ جن میں مجید بریگیڈ کے فدائی ماہل بلوچ عرف ذلان کرد ولد کہدہ حمید سکنہ سور بندر گوادر اور فدائی رضوان بلوچ عرف حمل ولد مولابخش سکنہ پانوان گوادر ابتدائی وی بی آئی ای ڈی حملے میں اور مزید دو فدائین دشمن سے کیمپ کے اندر مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں، جنکی تفصیلات بعد ازاں جاری کی جائینگی۔

ترجمان نے کہاکہ دریں اثناء، بلوچستان بھر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر بی ایل اے کی فتح اسکواڈ اور ایس ٹو او ایس نے ناکے لگا کر اپنے قبضے میں لینے کے بعد 62 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ تاہم اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد بی ایل اے کے یونٹ فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس کو ناکہ بندیاں ختم کرکے اپنی پوزیشنیں خالی کرنے کے احکامات جاری کیئے جاچکے ہیں۔ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اب وہ سفر کیلئے ان شاہراہوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن ھیروف کے تحت ابتک مارے گئے دشمن فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 126 ہوچکی ہے۔

آخر میں کہاکہ تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کی جائیگی۔