آپریشن ھیروف :بیلہ سمیت گردونواح میں ایمرجنسی نافذ، انٹرنیٹ بند

369

پاکستانی فورسز نے سڑکیں بند کردئے، پولیس و پاکستانی فوج بڑی تعداد میں تعینات-

تفصیلات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ میں فائرنگ اور بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ کی حکم پر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے-

اسکے علاوہ انتظامیہ کے حکم پر بیلہ کے قریبی علاقے اوتھل کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جبکہ اوتھل اور بیلہ میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردئے گئے ہیں-

علاقائی ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے حملہ آور تاحال پاکستانی فورسز کے کیمپ کے اندر موجود ہیں جبکہ پاکستانی فورسز اور پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے سڑکیں بند کردی ہے-

واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے بیلہ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے ساتھی 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود کیمپ کے ایک بڑے حصے کو کنٹرول میں لے رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ ابتک انکے چار ساتھی اس آپریشن میں مارے گئے ہیں-

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق بیلہ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ آپریشن ھیروف کا حصہ ہے جبکہ اس دوران مختلف علاقوں میں بی ایل اے کے حملوں میں ابتک 100 سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے-

مزید برآں حکومت اور پاکستانی فوج کے ترجمان نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں انکے 14 اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ جوابی کاروائی میں بی ایل اے 21 ارکان کو ہلاک کیا گیا ہے-