آپریشن ھیروف، بی ایل اے نے بیلہ کیمپ میں موجود فدائین کے آڈیوز جاری کردی

538

بی ایل اے میڈیا چینل ھکل نے بیلہ کیمپ کے اندر موجود بی ایل اے مجید برگیڈ کے ارکان کی آڈیوز پیغام جاری کردی۔

دو حصوں پر مشتمل مختصر آڈیوز میں بی ایل اے میڈیا ونگ ھکل کے مطابق “مجید بریگیڈ کا ایک فدائی پاکستانی فوج کے بیلہ کیمپ پر قبضہ کرنے کے بعد مجید بریگیڈ کے کمانڈر کو بیلہ کیمپ کے اندر سے صورتحال سے آگاہ کرتے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بی ایل اے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں فدائی آپریشن “ھیروف” کا آغاز کردیا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ فدائی آپریشن “ھیروف” کے تحت بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ قابض فوج کے بیلہ کیمپ پر حملہ کرکے ابتک 24 سے زائد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ مجید بریگیڈ نے حملے کا آغاز بارود سے بھری دو گاڑیوں کو کیمپ کے داخلی دروازے اور قریب واقع حفاظتی چوکیوں سے ٹکرا کر کیا، جس سے کیمپ کا داخلی حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ ابتدائی وی بی آئی ای ڈی حملوں کے بعد مجید بریگیڈ کی ھیروف فدائین یونٹ کیمپ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور حملے کے پہلے فیز میں 24 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرکے کیمپ کے ایک وسیع حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی۔ جہاں سے آپریشن کے دوسرے فیز کا آغاز کیا جائیگا۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کیمپ میں موجود ہلاکتوں کی تصدیق کررہے ہیں۔