آواران: پاکستانی فوج کی فائرنگ سے اسکول استاد جاں بحق

388

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فوج نے آبادی پر فائرنگ کرکے اسکول استاد کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ آواران کے علاقے مالار کے مقام پر پیش آیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے اسکول استاد کی شناخت عبدالخالق دوست محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

بی این ایم کے انسانی حقوق کے ڈیپارٹمنٹ پانک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ان کا فوری احتساب ہونا چاہیے۔ ہم پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔

خیال رہے کہ دو دنوں کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گذشتہ دنوں پاکستانی فوج نے کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں فائرنگ کرکے پانچ سالہ بچی ستارہ بنت بشیر احمد کو قتل کیا تھا۔