بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے منحرف سرمچار کو ہلاک کردیا ہے۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ضلع آواران کے علاقے واجہ باگ میں آج دوپہر کو پیش آیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے رہا ہے جو 2018 کو پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر کرچکا تھا۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔