ہرنائی میں کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔ انتظامیہ

248

ہرنائی میں برآمد ہونے والے لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی خبر کی تردید کرتے ہوئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرنائی سے کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔

ہرنائی انتظامیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کی برآمدگی کی خبر پرنٹ و سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے لیکن لاشیں برآمد نہیں ہوئی ہے۔

دوسری مقامی صحافی نے کہا ہے کہ شاہرگ سمیت ہرنائی کے کسی بھی طبی مرکز میں لاشیں موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نیوز گردش کررہی ہے کہ ہرنائی کے علاقہ زرغون غر میں لوئیزوار کے مقام پر چھ افراد کی لاشیں ملی ہے جو انتہائی خستہ حال ہے، ’تمام لاشیں ایک ہی مقام سے ملی ہے جوکہ ایک چرواہے نے اپنی بکریوں کو چراتے ہوئے شام 7 بجے کے قریب دیکھی، تمام افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ تاہم آج انتظامیہ کا موقف سامنے آئی کہ اس خبر میں کوئی صداقت موجود نہیں ہے۔